کیا ایسا ممکن ہے کہ ایک میچ دس وکٹوں سے جیتنے والی ٹیم اپنا اگلا میچ دس وکٹوں سے ہی ہار جائے؟
شائقین کو اس قدر حیران کرنے کی ’صلاحیت‘ صرف دو ٹیمیں رکھتی ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ یہی دو ٹیمیں آئندہ چند ہفتوں کے دوران متحدہ عرب
امارات کے میدانوں میں ٹکرائیں گی۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز دونوں کی ٹیمیں ناقابل یقین حد تک اچھی اور بری پرفارمنسز دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ دونوں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ دونوں ٹیموں میں بے پناہ ٹیلینٹ ہے، انتظامی امور ہمیشہ مسائل کا شکار رہتے ہیں، اور تسلسل کا فقدان بھی ایک مشترک قدر ہے۔